برطانوی شخص نے صحرائے گوبی میں اپنے ساتھ 250کلومیٹر دوڑنے والے اجنبی کتے کو برطانیہ لے جانے کی تیاری شروع کردی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 اگست 2016 23:51

برطانوی شخص نے صحرائے گوبی میں اپنے ساتھ 250کلومیٹر دوڑنے والے اجنبی کتے کو برطانیہ لے جانے کی تیاری شروع کردی

ایک برطانوی شخص شمال مغربی چین میں ٹیان شان پہاڑی سلسلے میں صحرائے گوبی مارچ کے دوران 7دن میں 250 کلو میٹر دوڑا۔ڈیون لیونارڈ کا ارادہ تھا کہ جلد از جلد دوڑ ختم کرے مگر راستے میں اسے ایک دوست مل گیا۔ یہ دوست ایک آوارہ کتا تھا ، جس کا نام گوبی رکھا گیا ہے، رستے میں گوبی ڈیون سے ایسا مانوس ہوا کہ اس کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔گوبی سات دنوں کی دوڑ میں مسلسل ڈیون کے ساتھ بھاگتا رہا۔

(جاری ہے)


ریس ختم ہونے کے بعد ڈیون جب واپس جانے لگا تو اس نے گوبی کو ساتھ لےجانے کا فیصلہ کیا مگر طبی اور قانونی کاروائی پورا کیے بنا وہ اسے نہیں لے جا سکتا تھا۔ یہ کاروائی 4 ماہ میں مکمل ہوگی۔ ڈیون نے سکاٹ لینڈ واپس پہنچ کرسب سے پہلے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر گوبی کو سکاٹ لینڈ لانے لیے5000 پاؤنڈ جمع کرنے ایک مہم شروع کی۔ یہ رقم گوبی کے طبی ٹسٹ اور سفری اخراجات کے لیے تھی۔ڈیون کی شروع کی گئی مہم کے جواب میں 5000 کی بجائے13660 پاؤنڈ جمع ہوگئے ہیں اور اس مہم کے ختم ہونے میں 45دن باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu