مالی فوائد کے لیے بچوں کی غیر ضرروی سرجری کرانے والی ماں کو ساڑھے سات سال قید

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 اگست 2016 11:19

مالی فوائد کے لیے بچوں کی غیر ضرروی سرجری کرانے والی ماں کو ساڑھے سات سال قید

3لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ کے مالی فوائد کی خاطر اپنے بچوں کی زبردستی سرجری کرانے والی ماں کو ساڑھے سات سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔
ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سوسانا ہارٹ نے 2010 میں دنیا کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک کے دیگر ڈاکٹروں کو بچوں کے بارے میں لکھااور انہیں بتایا کہ بچے شدیدخطرے کا شکار ہیں۔ تاہم بچوں کی ماں، جس کا نام قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا، کو 2013 تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


49سالہ ماں نے ڈاکٹروں کو یقین دلایا کہ اس کےبچے 10سالوں سے شدید بیمار ہیں۔ماں کے اس جھوٹ کی وجہ سے اس کے بیٹے اور بیٹی کو کئی تکلیف دہ علاج اور آپریشن کے مراحل سے گزرنا پڑا۔اس جھوٹ کی وجہ سےہی اس کی بیٹی کو غیر ضروری طور پر معدے میں خوراک کی نالی لگوانی پڑی۔

(جاری ہے)

بیٹے کے آپریشن کے ذریعے اس کے پیٹ کی گنجائش کو 20 فیصد کم کرنا پڑا اور بیٹے کو 8 سال کی عمر تک نیپیز پہننا پڑیں۔

اس عورت کی بیٹی کو سکول میں 2 بار ٹیوب کے ذریعے خوراک دی جاتی تھی، حالانکہ گھر میں بیٹی نارمل طریقے سےکھانا کھاتی تھی۔سنگ دل ماں نے پکڑے جانے پر اپنے بچوں پر ہی جھوٹ بولنے کا الزام لگا دیا۔
جج الزبتھ سمالر نے اسے ساڑھے سات سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ اس نے پیسوں کے خاطر بچوں کی نارمل زندگی پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ جج کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے بچوں سے خوشی حاصل کرتے ہیں، ان کی اچھی صحت کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ اس ماں نے بچوں کی زندگی اجیرن بنا کر مالی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔
جج نے ڈاکٹر ہارٹ کی تعریف اور دوسرے ڈاکٹروں پر تنقید کی جنہوں نے ڈاکٹر ہارٹ کے خبردار کرنے پر بھی توجہ نہ دی۔

Browse Latest Weird News in Urdu