سمندر میں گرنے والی عورت بغیر لائف جیکٹ کے 38 گھنٹے تک زندہ رہی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 اگست 2016 22:34

سمندر میں گرنے والی عورت بغیر لائف جیکٹ کے 38 گھنٹے تک زندہ رہی

تفریحی بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والی عورت 38گھنٹے بعد بھی زندہ رہی۔32 سالہ مس فین پچھلے بدھ کو جہاز کے چھوتھے ڈیک سے سمندر میں گر گئی تھی۔ یہ بلندی اتنی ہی ہےجتنی ایک 7منزلہ عمارت کی ہوتی ہے۔
خوش قسمتی سے ، شنگھائی ، چین سے تعلق رکھنے والی، مس فین کو معمولی زخم آئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہےکہ 2 دن تک مس فین بغیر لائف جیکٹ اور پانی کے زندہ رہی۔


مس فین کو جمعے کے دن شنگھائی کے جنوب میں ماہی گیروں نے بچایا۔ ماہی گیر 38 گھنٹے سے بھوکی پیاسی مس فین کو مقامی ہسپتال لے گئے۔.
مقامی میڈیا کے مطابق مس فین شنگھائی سے جنوبی کوریا اور جاپان کے لیے پانچ روزہ ٹرپ پر رائل کیریبین کروز پر سوارتھی۔جہاز میں ا س کے والدین بھی سوار تھے۔ انہیں کئی گھنٹے تک اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کا پتہ بھی نہیں چلا۔

(جاری ہے)

بعد میں جب فون پر مس فین کے باپ کی اس سے بات کرائی گئی تو اسے یقین ہی نہ آیا کہ وہ زندہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مس فین سمندر میں گری تو اس نے مدد کے لیے جہاز والوں کو پکارا مگر کسی نے اس کی آواز نہ سنی۔ جس کے بعد اس نے خود کو سطح سمندرکے اوپر رکھنے کےلیے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئیے۔
مس فین کی خبر سوشل میڈیا پر عام ہوئی تو لوگوں نے مشورہ دیا کہ مس فین کو اس معجزے پر اولمپکس میں بھیجنا چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu