ماں کو ملک بدر کرنے پر نوجوان کا امریکا سے انتقام۔ 50 مقامات پر آگ لگا دی

منگل 16 اگست 2016 23:41

ماں کو ملک بدر کرنے پر نوجوان کا امریکا سے انتقام۔ 50 مقامات پر آگ لگا دی

ایک جرمن نوجوان نے کیلیفورنیا کے 50 مقامات پر آگ لگا دی۔ وہ اپنی ماں کے امریکا سے نکالے جانے کا انتقام لینا چاہتا تھا۔
29سالہ ہیری بورکھارٹ نے اپنی ماں ڈوروتھی بورکھاٹ کے ملک بدر کرنے پر امریکا کو بھوننے کی دھمکی دی تھی۔ ہیری کی ماں کو دھوکہ دہی کے الزامات میں ملک سے نکالا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ہیری نے ہالی وڈ، سان فرنانڈو ویلی اور ویسٹ ہالی وڈ میں 30 اور 31 دسمبر 2011اور 2جنوری 2012 کو بہت سی کاروں کے نیچے آگ لگانے والی ڈیوائسز رکھی تھیں۔

آتش زنی کی کچھ وارداتوں میں آگ گیراج تک ہی محدود رہی تھی جبکہ 19 وارداتوں میں آگ گھروں اور اپارٹمنس تک پھیل گئی تھی۔آگ کی تمام وارداتوں سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہو تاہم 3 ملین ڈالر کا مالی نقصان ضرور ہواتھا۔ہیری کو 2012 میں گرفتار کیا گیا۔ دوران تفیش اس نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کےامریکا بدر کیے جانے پر پورے امریکا کو جلا دینا چاہتا ہے۔ تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا کہ وہ مزید بہت سی جگہوں پر آگ لگانا چاہتا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu