شکار کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تصویر بنوانے پر12سالہ لڑکی کو شدید نفرت کا سامنا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 اگست 2016 17:49

شکار کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تصویر بنوانے پر12سالہ لڑکی  کو شدید نفرت کا سامنا

اوٹاہ، امریکا سے تعلق رکھنےو الی 12 سالہ لڑکی اور اس کے باپ کو شکار کیے ہوئے جنگلی جانوروں کی لاشوں کے ساتھ تصویر بنوانے پر آن لائن شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
12سال کی دوسری لڑکیوں کے برعکس آریانا گورڈن کو شکار کرنا پسند ہے۔ آریانا نے کئی جانوروں کو تیر کمان سے شکار کیا۔آریانا نے شکار کے لیے افریقا کا سفر اپنے باپ ایلی گورڈن کے ساتھ کیا۔

آریانا نے تصویریں پوسٹ کرنے کے بارے میں بتایا کہ وہ لوگوں کو اپنے شکار کے بارے بتانا چاہتی ہے۔
آریانا کے شکار اگرچہ قانونی ہو لیکن پھر بھی سوشل میڈیا پر اس کے خلاف ایک نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔آریانا کے فیس بک پیجBraids and Bows پرآریانا کی مردہ جانوروں کے ساتھ بہت سی تصاویر دیکھی جا سکتیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان مردہ جانوروں میں امپالا( ہرن)، زیبرا اور زرافہ شامل ہیں۔ان تصویروں کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے آریانا کو جانوروں سے نفرت کرنے والی اور شیطان کے القابات دئیے ہیں۔ایک تصویر میں آریانا زرافے کے ساتھ کھڑی ہے ، اس تصویر میں اس کی رائفل بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس تصویر پر 7ہزار سے زیادہ کمنٹس آ چکے ہیں اور اکثر کمنٹ نفرت بھرے ہی ہیں۔


لوگوں کا کہنا ہے کہ آریانا کو شرم آنی چاہے کہ وہ ایک پرامن جانور کو مارنے کے بعد اس کے ساتھ فخریہ انداز میں تصویر بنوا رہی ہے۔
ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ اپنے شوق کے لیے خوبصورت جانوروں کو قتل کرنا انتہائی قابل نفرت ہے۔
آریانا کا کہناہے کہ شکار شکار ہوتا ہے، اگر کسی کو اپنی ٹرافی(مردہ جانور کا سر) دکھانا پسند ہے تو اس کی وجہ سے اسے برا نہیں کہا جا سکتا۔ آریانا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم شکاریوں کو متحد ہونا چاہیے، ہم جو شکار کر رہے ہیں، وہ قانونی ہے۔
شکار کے بہت سے شائقین آریانا کی ہمت بھی بندھا رہے ہیں اور کمنٹ میں منفی کمنٹ کرنے والوں کی مذمت کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu