سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اگست 2016 23:58

سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک سیارہ دریافت کیا ہے۔ اس سیارے کا نام پروکسیما بی ( Proxima b)ہے اور یہ ہمارے قریبی ستارے Proxima Centauri کے گرد گردش کر رہا ہے۔یہ سیارہ زمین سے 1.3گنا بڑا ہے۔ زمین جیسے ہزاروں سیاروں میں سے پروکسیما بی زمین سے قریب ترین ہے۔ یہ سیارہ زمین سے 4نوری سال یا 25 ٹریلین میل کے فاصلے پر ہے۔موجودہ دستیاب ٹیکنالوجی سے اس تک پہنچنا ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

20سال بعد ہی ہم یہاں کسی روبوٹک مشن کو بھیج سکتےہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اس سیارے پر چٹانیں بھی ہیں اس کے دیگر حالات، جیسے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ وغیرہ زندگی کے لیے موزوں بھی ہیں، جس سے لگتا ہے کہ یہاں کوئی زندہ مخلوق بھی ہو سکتی ہے۔یہاں کا درجہ حرارت منفی 90سینٹی گریڈ سے 30سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔
پروکسیما بی اپنے ستارے سے 46 لاکھ میل یا 75 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یہ 11.2دنوں میں Proxima Centauri کا چکر لگا لیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu