کھمبی کی طرح کے بادل کو شہریوں نے ایٹمی حملہ سمجھ لیا ۔ ایمرجنسی نمبروں پر فون کالز کا تانتا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 اگست 2016 23:20

کھمبی کی طرح کے بادل کو شہریوں نے ایٹمی حملہ سمجھ لیا ۔ ایمرجنسی نمبروں پر فون کالز کا تانتا

ایک بہت بڑے کھمبی کی طرح کے بادل کو دیکھ کر سائیبریا کے شہری اسے ایٹمی حملہ سمجھ کر ایمرجنسی نمبروں پر کال کر تے رہے۔
سائیبریا کے صنعتی شہر کیمیروو میں ایک تنہا اور الگ تھلگ بادل نے ایٹمی دھماکے جیسی شکل اختیار کی تو لوگوں نے سمجھا کہ قیامت آ گئی۔

(جاری ہے)

شہریوں کے نزدیک دھماکے کی ایک بڑی وجہ علاقے میں کوئلے کی کانیں بھی ہیں، جن کے لیے کوزبا س کا علاقہ مشہور ہے۔
اصل میں شہری جسے دیکھ رہے تھے وہ بارَشی دَل بادَل تھا جو طوفان کے بعد بنا تھا۔ طوفان کی وجہ سے اس کی شکل کھمبی جیسی ہوگئی تھی۔
ایمرجنسی سروس شہریوں کی فون کالز کے جواب میں انہیں پرسکون کرتی رہی کہ یہ تو صرف بارش کے بعد بننے والا بادل ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu