ہر رات بغیر کسی مسافر کے پرواز کرنے والا خالی طیارہ، سفر پر ہر رات 30ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اگست 2016 23:35

ہر رات بغیر کسی مسافر کے  پرواز کرنے والا خالی طیارہ، سفر پر ہر رات 30ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں

امریکا میں ہر رات ڈینور، کولاراڈو سے ائیر بس اے 300 طیارہ ممفس، ٹیننسی جاتا ہے۔ اس میں سوائے پائلٹ کے کوئی سوار نہیں ہوتا۔اس پرواز پر ہر رات تقریباً 30 ہزار ڈالرخرچ ہوتے ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی کارگو ائیر لائن فیڈ ایکس ایکسپریس کے اس طیارے کی پرواز کا مقصد وہ بھولا ہوا سامان لے جانا ہے جو اس سے آگے جانے والے طیارے بھول گئے ہوں۔ تاہم اکثر یہ طیارہ اپنے روٹ سے ہوتا ہوا خالی منزل مقصود تک پہنچتا ہے۔

اسی طرح کی زبردست سروس کے باعث کمپنی دنیا بھر میں صرف دو کاروباری دنوں میں پارسل ترسیل کر سکتی ہے۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مارکوس مارٹنز نے بتایا کہ فلائٹ 1311 ہر رات اڑ کر ممفس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فیڈ ایکس کے 880 ایکڑ پر بنے ائیر فیلڈ پر پہنچتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اضافی فلائٹ ہوتی ہے، جس کا کام بھول جانے کی صورت میں رہ جانے والے پارسل لے آنا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ہمیں کوئی سامان نیٹ ورک میں دوسری جگہ سے ڈھونڈنا نہیں پڑتا۔
فیڈ ایکس کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز 40 لاکھ پارسل منتقل کرتے ہیں، جس پر ہر روز 11 ملین پاؤنڈ صرف سفری اخراجات پر خرچ ہوتے ہیں۔
فیڈ ایکس کے آپریشنز دنیا کے 220 ممالک یعنی 99 فیصد حصے تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس سارے آپریشنز میں 38700 ڈراپ باکس لوکیشنز، 657 ہوائی جہاز، 1لاکھ 65 ہزار ملازمین اور 375 ائیرپورٹس شامل ہیں۔


فیڈایکس کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ فار گلوبل سٹریٹیجی اینڈ کمیونی کیشن راج سبرامانیم کا کہنا ہے کہ ہر رات 14 لاکھ پارسلز ممفس کے سپر ہب سے گزرتے ہیں۔اس سپر ہب پر ہر رات 1 بجے سے ڈھائی بجے تک 150 جہاز اترتے ہیں اور 4 بجے پھر پرواز کر جاتے ہیں۔فیڈ ایکس کے ممفس کے سپر ہب پر ہررات 40 سیکنڈ کے بعد ایک فلائٹ لینڈ کرتی ہے۔ 10ہزار ملازمین سامان کو جہازوں پر لوڈ اور ان لوڈ کرتے ہیں۔
امریکا بھر میں 95 فیصد پیکیجیز کے آرڈر انٹرنیٹ کے ذریعے دئیےجاتے ہیں اور انہیں تین بڑی کمپنیاں فیڈایکس، یو پی ایس اور یو ایس پوسٹل سروس کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu