اب مقابلہ حسن میں انسانی ججوں کی ضرورت نہیں۔ روبوٹ بھی ملکہ حسن کا انتخاب کر سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اگست 2016 23:36

اب مقابلہ حسن میں انسانی ججوں کی ضرورت نہیں۔ روبوٹ بھی ملکہ حسن کا انتخاب کر سکتے ہیں

ہر انسان کے حسن کو پرکھنے کے اپنے معیار ہوتے ہیں تاہم اب روبوٹ بھی مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسی کے حسین ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
Beauty.ai نے ایسا مقابلہ حسن منعقد کرایا ، جس میں جج کے فرائض مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے روبوٹس نے سرانجام دئیے۔ اس مقابلے میں 6ہزار افراد نے حصہ لیا۔مقابلے میں حصہ لینے والے 6 ہزار افراد نے بغیر میک اپ کیے اور عینک لگائے اپنی سیلفی بھیجیں۔

(جاری ہے)


اس مقابلے میں 18 سے 69 سال افراد نے اپنی تصاویر بھیجیں۔ مقابلے کے منتظمین نے سائنسدانوں کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے روبوٹس کو اس مقابلے کی جیوری میں شامل ہونے کے لیے بھیجیں۔اس مقابلے میں ایشیا کے 33 ، یور پ کے 36 افریقا اور شمالی امریکا کے 12 ممالک کے افراد نے حصہ لیا۔
اس مقابلے میں جیتنے والوں کو کاسمیٹکس کے انعامات دئیے گئے جبکہ جیوری میں شریک روبوٹ جیوری ٹیموں کو بھی انعامات دئیے گئے۔
یہ ویب سائٹ اکتوبر میں پھر اسی طرح کا ایک مقابلہ منعقد کرا رہی ہے، جس کے لیے الگورتھم ڈویلپر سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu