شمالی کوریا کے آمر نے اپنے وزیر تعلیم کو میٹنگ کے دوران درست انداز میں نہ بیٹھنے پر سزائے موت سنا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 ستمبر 2016 20:03

شمالی کوریا کے آمر نے اپنے وزیر تعلیم کو میٹنگ کے دوران درست انداز میں نہ بیٹھنے پر سزائے موت سنا دی

شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان نے اپنے وزیر تعلیم کو میٹنگ کے دوران درست انداز میں نہ بیٹھنے پر سزائے موت سنا دی۔ وزیر تعلیم 63سالہ کم جونگ جن پارلیمنٹ کے اجلاس میں درست انداز میں نہیں بیٹھا تھا، جس پر اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ کم جونگ جن انقلاب اور پارٹی کا باغی بھی ہے۔

(جاری ہے)


جنوبی کوریا کی یونی فیکیشن منسٹری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم جونگ جن کو جولائی میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔


جنوبی کوریا کے ایک دوسرے اہلکار نے بتایا کہ وزیر تعلیم کو 29 جون کو ہونے والی میٹنگ میں بیٹھنے کے انداز پر گرفتار کیا گیا۔ اس میٹنگ میں کم جونگ ان کو ایک نئے دفاعی محکمے کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کم جونگ جن کا تعلق محکمہ تعلیم کے ری یونگ جن سے تو نہیں تھا، جسے میٹنگ میں سونے کے جرم میں اینٹی ائیر کرافٹ گن سے سزائے موت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu