پروفائل فوٹو نے فیس بک صارف کوجیل پہنچادیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:34

پروفائل فوٹو  نے فیس بک صارف کوجیل پہنچادیا

فلوریڈا کے ایک بھگوڑے مجرم کو اس کی فیس بک فوٹو کی وجہ سے گرفتار کر لیاگیا۔ اس نے پولیس کی طرف سے اپنے مفرور ہونے کے اشتہار کو ہی پروفائل فوٹو بنا لیا تھا۔

(جاری ہے)


سٹورٹ، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 42سالہ ماک ائیروڈ کو اس کی فیملی نے بتایا بھی کہ پولیس آفیسر مفروروں کی تلاش کے لیے فیس بک بھی استعمال کرتے ہیں مگر ماک نے اس نصیحت کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی پروفائل فوٹو ہٹانے سے انکار کر دیا۔ آفیسرز نے ماک کو پام بیچ کاؤنٹی سے گرفتار کیا۔پولیس نے ماک کے مفرور ہونے کا اشتہار پچھلے سال اکتوبر میں پوسٹ کیا تھا ماک نے مارچ میں اسے اپنی پروفائل فوٹو بنایا۔

پروفائل فوٹو  نے فیس بک صارف کوجیل پہنچادیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu