کتے انسانوں کی طرح ہی ہماری باتوں کو سمجھتے ہیں ، سائنسدانوں نے ثابت کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:34

کتے انسانوں  کی طرح ہی ہماری  باتوں کو سمجھتے ہیں ، سائنسدانوں نے ثابت کر دیا

سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ کتے بھی اپنا دماغ استعمال کرتے ہیں اور آپ کی آوازوں کو سمجھتے ہیں۔اس لیے آج کے بعد آپ اپنے پالتو کتوں کو بلانے کے لیے عجیب و غریب آوازیں نکالنے کی بجائے روز مرہ زندگی کے الفاظ استعمال کریں ۔
سائنسدانوں نے کتوں کا دماغ اس وقت سکین کیا جب وہ اپنے مالک کی آواز سن رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مالک کی آواز سن کر کتوں کے دماغ کا بایاں حصہ الفاظ کو پراسس کرتا ہے جبکہ دایاں حصہ لہجے کو دیکھتا ہے۔

کتے اس وقت سنتے ہیں جب الفاظ اور لہجہ ایک سا ہو۔اس لیے مثبت لہجے میں بے معنی الفاظ اورعمومی لہجے میں کہے گئے محبت بھرے الفاظ سے کتوں پرکوئی اثر نہیں پڑتا۔ تحقیق کے یہ نتائج اگرچہ پالتو جانور رکھنے والوں کے لیے زیادہ حیرت کا باعث نہیں تاہم سائنسدان اس سے حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ الفاظ کا استعمال انسانی ایجاد ہے تاہم جو پراسس انہیں بناتا ہے وہ نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu