جج نے چوری کا مجرم قرار دیااور مجرم نے زہر پی لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 ستمبر 2016 23:33

جج نے  چوری کا مجرم قرار دیااور مجرم نے زہر پی لیا

بیٹرائس ، زمبابوے میں ایک 51سالہ شخص نے موبائل فون چوری کا جرم ثابت ہونے پر زہر پی لیا۔کوتھبرٹ شوکو کومجسٹریٹ فرانسس ماپفومو نے سالی کا موبائل چرانے پر مجرم قرار دیا تھا۔مجسٹریٹ شوکو کو سزا سنانے ہی لگا تھا کہ اس نے جیب سے زہر کی بوتل نکالی اور منہ سے لگا لی۔مقدمے کے دوران شوکو پولیس کی حراست میں نہیں تھا۔جب پولیس اسے روکنے کے لیے اس کی طرف بھاگی تو اس نے زہر کی بوتل مجسٹریٹ کے منہ پر دے ماری۔

(جاری ہے)

پولیس نے شوکو کو پکڑ کر ہسپتال پہنچا دیا۔
شوکو نے اپنی سالی 25 سالہ یوکائی کا موبائل چرایا تھا۔ یوکائی نے اپنے ایک دوست سے لڑائی کے بعد اپنا موبائل دوسرے دوست کو محفوظ رکھنے کے لیے دے دیا تھا۔ شوکو نے دوسرے دوست کے گھر جا کر اس سے موبائل لیا کہ وہ اسے یوکائی تک پہنچا دے گا مگر اس نے نہیں پہنچایا۔ جب وہ موبائل کے حوالے سے کچھ نہ بتا سکتا تو اس کی بیوی نے اس پر مقدمہ کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu