انتہائی عجیب و غریب بیماری۔ دوسرے لوگ کھاتے ہیں اور تکلیف 24 سالہ خاتون کو ہوتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 ستمبر 2016 22:57

انتہائی عجیب و غریب بیماری۔ دوسرے لوگ کھاتے ہیں اور تکلیف 24 سالہ خاتون کو ہوتی ہے

ایک خاتون کو انتہائی عجیب وغریب بیماری لاحق ہو گئ ہے۔ کسی کے کھانا چبانے کی آواز سن کر انہیں بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔
24سالہ مرینا سرجنٹ کو مسوفونیا(misphonia) بیماری تشخیص ہوئی ہے۔ مرینا کا کہنا ہے کہ جب وہ 16 سالہ کی تھی تو برسبین میں اپنے سکول کے ساتھیوں پر چلانے لگی کہ جانوروں کی طرح کھانا بند کرو۔ اس کے بعد وہ کھانے کے دوران اپنے کانوں پر ہیڈ فون لگانے لگی۔


اس بیماری میں مخصوص آوازوں کو سن کر تکلیف ہوتی ہے اور شدید غصہ آتا ہے۔ مسوفونیا میں جن آوازوں کو سن کر تکلیف ہوتی ہے اُن میں کھانا چبانے، سانس لینے، خراٹے لینے، کی بورڈ پر ٹائپنگ کرنے، پلاسٹک ریپر کو مڑوڑنے، کتوں کے بھونکنے، ٹی وی کی آواز، بال پوائنٹ کھولنے اور بند کرنے، موبائل فون پر ٹیکسٹ کرنے، چھینکنے یا زکام میں ناک سے نکلنے والی آوازیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)


مرینا کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے کھانے یا انگلیوں سے کوئی چیز بجانے پر وہ خوفزدہ ہوجاتی ہے، چیخنے لگتی ہے اور وہاں سے دور چلی جاتی ہے۔مرینا کئی بار کو اجنبی لوگوں پر ان کے کھانے کی وجہ سے بھڑک اٹھتی ہے۔
2014 میں مریناایک ڈاکٹر کے پاس گئی تو وہ بھی اس بیماری کی علامات سن کر ہنس پڑا اور کہا کہ وہ اس کا علاج نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر سے مایوس ہوکر اس نے گوگل پر اس بیماری کی تفصیلات تلاش کی تو اسے معلوم ہوا کہ اسے مسوفونیا ہے۔

انٹرنیٹ سے ہی اسے آڈیولوجسٹ ڈاکٹر نولین نیلسن کے بارے میں معلوم ہوا۔ ڈاکٹر وژیولائزیشن ٹیکنیک سے اس کی عجیب و غریب بیماری کا علاج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دو مہینے کے علاج کے بعد مرینا کو اب اتنا سا فائدہ ہوا ہے کہ وہ خاندان میں کسی کے ساتھ کھانا کھا سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu