انگلی میں پھنسی انگوٹھی نکالنے کےلیے آدمی نے فائر فائٹرز کو بلا یا اور شادی کے لیے پرپوز کر دیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 23:44

انگلی میں پھنسی انگوٹھی نکالنے کےلیے  آدمی نے فائر فائٹرز کو بلا یا اور شادی کے لیے پرپوز کر دیا

ایک آدمی نے اپنی انگلی میں پھنسی انگوٹھی نکالنےکےلے فائربرگیڈ کو کال کی اور عملے کے ساتھ آنے والی اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پرپوز کر دیا۔
33سالہ مارک ایڈورڈ نے فائر سٹیشن کال کی اور ظاہر کیا کہ اس کی انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔35سالہ جوڈی ونسنٹ جب عملے کے ساتھ برمنگھم نیو سٹریٹ سٹیشن سے موقع پر پہنچی تو اسے احساس ہوا کہ یہ کوئی عام کال نہیں تھی۔

(جاری ہے)

مارک نے مڈ لینڈز فائر سروس کال کر کے جوڈی کے علاوہ عملے سب تمام لوگوں کو اعتماد میں لے لیا تھا اس لیے سب لوگ اتنی عجیب و غریب کال پر بھی مدد کے لیے روانہ ہوگئے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو مارک نے جوڈی کو شادی کے لیے پرپوز کردیا۔
اس ساری کاروائی کی ویڈیو فیس بک پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے تاہم اس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ہے۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں کو پرپوز کرنے کےلیے استعمال کیا جا رہا ہے جوبالکل غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu