سمارٹ فون کے ذریعے بلندی سے لائیوسٹریمنگ کا نیا ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 ستمبر 2016 23:49

سمارٹ فون کے ذریعے بلندی سے لائیوسٹریمنگ کا نیا ریکارڈ

سب سے زیادہ بلندی سے لائیو سٹریمنگ کا ریکارڈ بنانے کے لیے ایک فون کو غبارے کےساتھ باندھ کر آسمان میں چھوڑا گیا۔
سب سے زیادہ بلندی سے لائیو سٹریمنگ کا ریکارڈ بنانے کے لیے ہوواوے آنر 8 کو ایک موسمیاتی غبارے کے ساتھ باندھ کر چھوڑا گیا۔

(جاری ہے)

شمالی سوئیڈن کے SSC Esrange Space Center سے چھوڑے گئے غبارے کے ساتھ ایک مزید کیمرہ اور دیگر آلات بھی نصب تھے۔ توقع تھی کہ یہ غبارہ 30ہزار میٹر(98,425 فٹ) کی بلندی پر پھٹ جائے گا، جس کے بعد فون ایک پیراشوٹ کے ذریعے زمین پرواپس آجائے گا۔ توقعات کے برعکس یہ غبارہ 18,421فٹ کی بلندی پر ہی پھٹ گیا تاہم یہ بلندی بھی سمارٹ فون کے ذریعے سب سے زیادہ بلندی سے لائیو سٹریمنگ کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu