پہلے برطانوی سفیر نے اسلام قبول کر کے ڈیوٹی کے دوران ہی فریضہ حج ادا کیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 ستمبر 2016 11:05

پہلے برطانوی سفیر نے اسلام قبول کر کے ڈیوٹی  کے دوران ہی فریضہ حج ادا کیا

ماناما۔ سائمن کولس سعودی عرب میں پہلے برطانوی سفیر ہیں جنہوں نے دوران ڈیوٹی حج ادا کیا۔ احرام میں ملبوس سائمن اور اس کی بیوی کی تصاویر فوازیا ال بکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں، جن کے نیچے کمنٹ تھا”سعودی عرب میں پہلا برطانوی سفیر جو اسلام قبول کرنے کے بعد حج ادا کر رہا ہے، سائمن کولس اور اس کی بیوی ھدا مکہ میں“۔سائمن اور اس کی بیوی نے مصنف اور ایکٹیویسٹ فوازیا کے ٹوئٹ پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔


سائمن نے 1978 میں فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

عربی زبان کے علم کی وجہ سے وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں تعینات رہے۔اُن کی پہلی پوسٹنگ سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر بحرین میں تھی، جہاں وہ 1981 سے 1984 تک تعینات رہے۔ 1988 سے 1990 تک وہ تونس میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن رہے۔ 1996 سے 1999 تک عمان میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن رہے۔ 2000 سے 2004 تک وہ دوبئی میں کونسل جنرل رہے اور 2004 سے 2005 میں بصرہ میں کونسل جنرل رہے۔
وہ 2005 سے 2007 تک دوہا ، 2007 سے 2012 تک دمشق اور 2012 سے 2014 تک دمشق میں سفیر رہے۔سائمن جنوری 2015 میں بطور سفیر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نےا سلام بھی قبول کیا اور فریضہ حج کی ادائیگی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu