بچپن کی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر نوجوان لڑکی نے والدین پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:48

بچپن کی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر نوجوان لڑکی نے والدین پر مقدمہ کر دیا

کارنتھیا، آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر اپنے والدین کے خلاف مقدمہ کر دیاہے۔
18سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جو تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں وہ اس کے بچپن میں نیپی تبدیل کرتے ہوئے اور اسی طرح کی دوسری تصاویر ہیں، جو اس کے لیے اب باعث شرمندگی ہیں۔ یہ تصاویر پوسٹ کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی ہیں۔


لڑکی کا کہنا ہے کہ 2009 سے اس کے والدین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کے بچپن کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، جس سے اس کی زندگی مصیبت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)


لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بچپن کی یہ تصاویر اس کے والدین اپنے 700 آن لائن دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
لڑکی کے وکیل مائیکل رامی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین اب تک 500 تصاویر پوسٹ کر چکے ہیں۔

وکیل کو یہ بھی یقین ہے کہ لڑکی مقدمہ جیت جائے گی۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والدین سے سوشل میڈیا سے تصاویر ہٹانے کا بھی کہا مگرانہوں نے انکار کردیا ، جس پر اس نے مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لڑکی کے باپ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اس نے بنائی ہیں، اس لیے ان کے حقوق اس کے پاس ہیں۔
آسٹریا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے ۔قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ بیٹی یہ مقدمہ جیت جائے گی ۔

Browse Latest Weird News in Urdu