بلی کے مرنے کے بعد اس کا خوبصورت بیگ بھی بنایا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 ستمبر 2016 23:41

بلی کے مرنے کے بعد اس کا خوبصورت بیگ بھی بنایا جا سکتا ہے

کیا کبھی آپ نے سڑک کے کنارے پڑے کسی مرے ہوئے جانور کو دیکھ کر سوچا ہے کہ اس کا بیگ بنایا جا سکتا ہے؟ یقیناً نہیں سوچا ہوگا۔ لیکن نیوزی لینڈ کی ایک عورت مردہ جانوروں کو دیکھ کر یہی سوچتی ہے کہ اس سے کیا کچھ بنایا جا سکتا ہے۔ایک بلی جب کار سے ٹکرا کر مری تو اس عورت نے اسے اٹھا کر اپنی گاڑی میں ڈال لیا اور گھر لے آئی۔

(جاری ہے)


کرائسٹ چرچ ، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی کلیئر ہوبز نے مردہ بلی کی کھال کو ایک خوبصورت بیگ میں بدل دیا۔بلی کی کھال سے بنے اس بیگ کی قیمت 1400 نیوزی لینڈ ڈالر یا 1لاکھ 7 ہزار روپے ہے۔
کلیئر کا کام ہی جانوروں کی کھال میں بھس بھر کر انہیں محفوظ کرنا اور ان کے فن پارے بنانا ہے۔ اس بلی کے بیگ کے علاوہ وہ اور بھی بہت سے فن پارے بنا چکی ہے۔

بلی کے مرنے کے بعد اس کا خوبصورت بیگ بھی بنایا جا سکتا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu