جوڑے کو چھٹیوں کی تصاویر دیکھ کر پتا چلا کہ وہ تو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 ستمبر 2016 20:05

جوڑے کو چھٹیوں کی تصاویر دیکھ   کر پتا چلا کہ وہ تو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں

تھائی لینڈ میں گزاری گئی چھٹیوں کی تصاویر دیکھ کر ایک جوڑے کو معلوم ہوا کہ وہ تو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور یہ ڈاکو بھی کوئی خوفناک شکل والے نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔

(جاری ہے)


ریڈٹ کے ایک صارفین نے ریڈٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے مقامی بچے عورت کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے اس کی گھڑی بھی اتار رہے ہیں۔
تھائی لینڈ کے چیانگ مائی مندرمیں عورت مسکراتے ہوئے تصویر بنوا رہی تھی کہ اس کے ساتھ کھڑے دو میں سے ایک بچے نے اس کی گھڑی اتار لی مگر جوڑے کو اصل مجرم کا اس وقت پتا چلا جب وہ گھرجا کر اپنی تصاویر دیکھ رہے تھے۔
ریڈٹ پر تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی ریڈٹ صارف نے یہ بھی بتایا کہ گھڑی کی گمشدگی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

جوڑے کو چھٹیوں کی تصاویر دیکھ   کر پتا چلا کہ وہ تو ڈاکوؤں کے ہاتھوں ..
بچی خاتون کے ہاتھ سے اس کی گھڑی اتارتے ہوئے

Browse Latest Weird News in Urdu