سٹیفن ہاکنگ نے خلائی مخلوق سے رابطے کو خطرناک قرار دے دیا مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 ستمبر 2016 23:17

سٹیفن ہاکنگ  نے خلائی مخلوق  سے رابطے کو خطرناک قرار دے دیا مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے

طبعیات دان سٹیفن ہاکنگ نے خلائی مخلوق کوسگنل بھیجنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر زمین پر خلائی مخلوق کے سگنل ملیں تو ہمیں اس کا جواب نہیں دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

سٹیفن ہاکنگ کا موقف ہے کہ خلائی مخلوق ہم سے زیادہ ذہین ہوگی اس لیے زمین سے خلا میں سگنل بھیجنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
تاہم SETI کے سینئر ماہر فلکیات سیتھ شوسٹاک نے کہا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، کیونکہ ہم کئی دہائیوں سے خلا میں سگنل بھیج رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu