چین کی دیوار چین کے نیچے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے گہرا ریلوے اسٹیشن بنانے کی تیاریاں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 ستمبر 2016 23:31

چین کی دیوار چین کے نیچے دنیا  کا سب سے بڑا اور سب سے  گہرا ریلوے اسٹیشن بنانے کی تیاریاں

چینی حکومت کا ارادہ ہے کہ عظیم دیوار چین کےنیچے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے گہرا ریلوے اسٹیشن بنایا جائے۔یہ منصوبہ بیجنگ کو ژانگجیاکوو سے ملانے والی 174 کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے لائن کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کو 2022 کے سرما اولمپکس کے موقع پر مکمل کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد اولمپکس کے لیے ژانگجیاکوو جانے والے لوگ باڈالنگ کے مقام پر رک سکیں گے۔

بیجنگ سے 80 کلومیٹر دور یہ مقام دیوار چین پر سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔

(جاری ہے)


دیوار چین پر بنایا جانے والا یہ زیرزمین ریلوے اسٹیشن 4 منزلوں پر مشتمل ہوگا یعنی یہاں آنے اور جانے والی گاڑیاں الگ الگ منزلوں پر آئیں گی۔ مسافر برقی سیڑھیوں کی مدد سےاوپر سطح زمین پر پہنچ سکیں گے۔
باڈالنگ کا یہ ریلوے اسٹیشن سطح زمین سے 102 میٹر نیچے ہوگا اور اس کا تعمیراتی حصہ 36000 مربع میٹر ہوگا یعنی یہ اسٹیشن فٹ بال کے 5 سٹیڈیم کے برابر ہوگا۔ اسی وجہ سے یہ اسٹیشن دنیا کا گہرا ترین اور سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہوگا۔ یہ ریلوے اسٹیشن 2019 میں مکمل ہوگا۔
چین اس وقت ایسی ہائی سپیڈ ریل بنانے پر بھی کام کر رہا ہے جو 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu