سب سے زیادہ ٹیکس ریٹ والے 25ممالک

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 ستمبر 2016 23:31

سب سے زیادہ ٹیکس ریٹ والے 25ممالک

ورلڈ اکنامک فورم نے اس ہفتے ایک Global Competitiveness Reportجاری کی ہے۔گروپ نے اس کے لیے جس ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے اس میں مختلف ممالک میں کرپشن کا لیول، افراد زر اور پالیسیوں میں استحکام وغیرہ شامل ہیں۔اس رپورٹ میں گروپ نے مختلف ممالک میں کل ٹیکس ریٹ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ گروپ نے ٹیکس کے لیے ورلڈ بنک کا ٹوٹل ٹیکس ریٹ استعمال کیا ہے جس میں ملازمین کی بجائے کاروبار پر لاگو تمام ٹیکس شامل کیےجاتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 50فیصد سے زیادہ ٹیکس ریٹ والے ممالک درج ذیل ہیں۔
1. ارجنٹائن۔137.4فیصد۔اس ملک کا ٹرن اوور ٹیکس ہی کارپوریٹ سیکٹر کی آمدن کا90فیصد کھا جاتا ہے اس کے بعد تنخواہوں پر ٹیکس اور فنانشل ٹرانزایکشن پر ٹیکس بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


2. بولیویا ۔83.7فیصد۔ بولیویا میں دوسرے ٹیکسز سے پہلے ہی 60فیصد ٹرانزایکشن ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔


3. تاجکستان۔81.8 فیصد۔ پچھلے سال یہ ریٹ کچھ کم یعنی 80.9فیصد تھا۔
4. الجزائر۔72.7فیصد۔ افریقا میں سب سے زیادہ۔
5. موریطانیہ۔71.3فیصد
6. کولمبیا۔69.7فیصد
7. برازیل ۔69.2فیصد
8. چین۔67.8فیصد
9. وینزویلا۔65فیصد
10. اٹلی ۔64.8فیصد
11. نکاراگوا۔63.9فیصد
12. چاڈ۔63.5فیصد
13. گیمبیا۔63.3فیصد
13. بینن۔ 63.3فیصد
15. فرانس۔62.7فیصد
16. بھارت۔60.6فیصد
17. تنزانیہ ۔59.9فیصد
18. بیلجیم۔58.4فیصد
19. کوسٹاریکا۔58فیصد
20. سری لنکا۔55.2فیصد
21. یوکرین۔52.2فیصد
22. آسٹریا۔51.7فیصد
22. میکسیکو۔51.7فیصد
24. جاپان۔51.3فیصد
25. سپین۔5فیصد۔پہلےیہ 58فیصد تھا، جو یورپ میں سب سے زیادہ تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu