ظالم شخص نے کتے کو کوکین کھلا کر پلاس اور قینچی سے اس کے کان کاٹ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 اکتوبر 2016 23:20

ظالم شخص نے کتے کو کوکین کھلا کر  پلاس اور قینچی  سے اس کے کان کاٹ دئیے

ایک ظالم شخص نے کوکین کھلا کر پلاس اور قینچی سے اس کے کان کاٹ دئیے، جس پر اسے جیل بھیج دیا گیا۔
ریکسہام سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفرگرفتھ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ستمبر میں اپنے کتے وکٹر کا آپریشن کیا۔ کرسٹوفر کو 24 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کرسٹوفر پر 10 سال کے لیے کوئی بھی جانور رکھنے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)


35سالہ کرسٹوفر نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا تھا تاہم جب مقدمہ چلا تو اس کا جرم ثابت ہوگیا۔

کرسٹوفر کے پاس موجود دوسرے دو کتے نینڈ اور برانڈی کو بھی اس سے لے کر فلاحی تنظیم کو دے دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر گلین مرفی کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ ملنے کے بعد جب آفیسر کرسٹوفر کے گھر پہنچے تو انہوں نے موقع پر کافی مقدار میں خون دیکھا۔ آفیسر کا کہنا تھا کہ کان کٹنے کے باوجود وکٹر پرسکون بیٹھا تھا، جو کوکین کے اثر کی وجہ سے تھا۔ بعد میں کتے کے پیشاب سے بھی ثابت ہوا کہ اسے کوکین کھلائی گئی تھی۔

ظالم شخص نے کتے کو کوکین کھلا کر  پلاس اور قینچی  سے اس کے کان کاٹ دئیے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu