9سالہ کالج گریجویٹ بڑا کو ہوکر فلکی طبعیات دان بننا چاہتا ہے۔ ثابت کرے گا کہ کائنات کو خدا نے ہی بنایاہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 اکتوبر 2016 23:36

9سالہ کالج گریجویٹ بڑا کو ہوکر  فلکی طبعیات دان بننا چاہتا ہے۔ ثابت کرے گا کہ کائنات کو  خدا نے ہی بنایاہے

ولیم مائلس 9سالہ بچہ ہے جو عام9سالہ بچوں جیسا نہیں۔ وہ پہلے ہی ہائی سکول گریجویٹ ہے اور کل وقتی کالج میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
ولیم اس کائنات کی تخلیق کے نظریے پر کام کر رہا ے۔ اس کا ارادہ ہے کہ وہ وہ فلکیاتی طبعیات دان بنے گا۔ ولیم کا کہنا ہے کہ وہ خدا کے موجود ہونے کو ثابت کرے گا ۔
پین ٹاؤن شپ، پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے ولیم کا کہنا ہے کہ خدا حقیقت میں موجود ہے اور وہ یہ بات سب کے سامنے ثابت کرے گا۔

(جاری ہے)

ولیم دکھانا چاہتا ہے کہ ایک ایسی قوت موجود ہے جس نے اس کائنات کو بنایا ہے۔
اس کے والدین پیٹر اور نینسی نے بتایا کہ ولیم 6 ماہ کا تھا جب وہ اعداد پہچاننے لگا۔ 7 ماہ کی عمر میں وہ مکمل جملے بولنے لگا۔دوسال کی عمر میں ولیم لکھنے ، پڑھنے اور اعداد کو ضرب بھی دینےلگا۔چار سال کی عمر میں ولیم یونانی پڑھنے لگا اور 5 سال کی عمر جیومیٹری بھی سیکھ گیا۔
کالج میں ولیم کے تاریخ کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ ولیم لیکچر میں دوسرے طلباء کے برعکس نوٹس نہیں لیتا بلکہ سننے اور بولنے سے ہی یاد کر لیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu