دادا نے انجانے میں اپنی سگی پوتی سے شادی کر لی۔ طلاق کا کوئی ارادہ نہیں

اتوار 2 اکتوبر 2016 23:41

دادا نے انجانے میں اپنی سگی پوتی سے شادی کر لی۔ طلاق کا کوئی ارادہ نہیں

ایک دلہن اس وقت شدید مایوس ہوگئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر اس کا سگا دادا ہے۔24سالہ دلہن کو 68 سالہ لکھ پتی شوہر سے شادی کے تین ماہ بعد معلوم ہوا کہ اس کا شوہر اس کا سگا دادا بھی ہے۔شادی کے بعد جب وہ دونوں دولہے کا خاندانی فوٹو البم دیکھ رہے تھے تو دلہن نے اپنے باپ اور دلہا کے بیٹے کو پہچان لیا۔
گولڈن بیچ،میامی پر رہنے والے اس جوڑے نے گمنام رہتے ہوئے بتایا کہ دولہا کی پہلی بیوی جو دلہن کی دادی بھی تھی، اپنے بچوں کو لے کر الگ ہوگئی اور گمنام مقام پر رہنے لگی۔

دولہا نے اپنی بیوی اور بچوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس نے پرائیویٹ جاسوسوں کی مدد بھی لی مگر اس کی پہلی بیوی کہیں نہ ملی۔ اس کے بعد اس نے دوسری شادی کر لی، جس سے اس کے کئی بچے ہوئے۔

(جاری ہے)

خراب معاشی حالات کے باعث2009 میں اس کی دوسری بیوی نے بھی طلاق لے لی۔2011 میں دولہے کی قسمت نے پلٹا کھایا اور لاٹری میں اس کا کئی ملین ڈالر کا پہلا انعام نکلا۔

دولہے کی زندگی بدل گئی اور اس نے اپنی رہائش گاہ تبدیل کرلی۔2015 میں اس نے شادی کا فیصلہ کیا۔ مقامی ویب سائٹ پر اسے دلہن کا پروفائل ملا۔ دونوں میں ملاقات ہوئی ۔ دلہن نے اسے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے گھروالوں سے نہیں ملی۔ اس کا باپ اسے گھر سے نکال چکا ہے۔دونوں نے ملاقات میں اپنے خاندان والوں کے بارے میں زیادہ تفصیلی بات چیت بھی نہیں کی اور شادی کر لی۔ شادی کے چند ماہ بعد جب انہیں پتا چلا کہ وہ دادا اور پوتی ہیں تو وہ مایوس ہوگئے مگر پھر انہوں نے طلاق نہ لینے اور ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔دونوں کا کہنا ہے کہ ان کا آپس کا تعلق بہت مضبوط ہے جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو نہیں چھوڑ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu