ویڈیو میں مرنے کے بعد جسم سے نکلنے والی روح حقیقت یا جعل سازی؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اکتوبر 2016 23:45

ویڈیو میں مرنے کے بعد جسم سے نکلنے والی روح حقیقت یا جعل سازی؟

لوپبوری تھائی لینڈ میں پھیبن سونگکرام کیمپ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ایک دردناک حادثے کی فوٹیج ریکارڈ کی ہے۔ اس حادثے میں ایک لڑکی ہلاک اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کی فوٹیج کو دیکھنے سے پتا چلتاہے کہ لڑکی کی موت ٹرک سے ٹکرانے کے بعد اچھل کر فٹ پاتھ پر کھمبے سے ٹکرانے سے ہوئی۔

(جاری ہے)

لڑکی کی موت کے بعد لوگوں کا اکھٹے ہوجانا تو معمول کی بات ہی تھا مگر اس سے پہلے جو غیر معمولی بات نظر آئی وہ لڑکی کےجسم سے ایک ہیولے نکلنے کی تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ک وہ ہیولہ مرتے ہی لڑکی کے جسم سے نکلتا ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے۔ سیاہ رنگ کے اس ہیولے کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ لڑکی کی روح ہے تاہم نقادوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا ناممکن ہے۔ نقادوں نے اس ویڈیو کو جعل سازی کا کرشمہ قرار دیا ہے۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ یہ ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu