مغرب کے ساتھ جلد ہی ایٹمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ روس نے اپنے شہریوں کو بتا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:53

مغرب کے ساتھ جلد ہی ایٹمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ روس نے اپنے شہریوں کو بتا دیا

روس کے سرکاری ٹی وی نے خبردار کیا ہے کہ جلد ہی مغرب کے ساتھ ایٹمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔روس کے وزارت دفاع کے تحت چلنے والے ٹی وی چینل Zvezda نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ خراب ہوتے تعلقات ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتےہیں۔
اس سے پہلے سوموار کو روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بھی تجویز دی تھی کہ ماسکو واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ہتھیاروں میں استعمال کے قابل پلوٹونیم کی تلفی کے معاہدے کو ختم کر دیا جائے۔

روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے زیر زمین بنکر بنا لیے ہیں جن میں 1کروڑ 20 لاکھ افراد پناہ حاصل کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

یعنی یہ بنکر ماسکو کی آبادی کی پناہ کے لیے کافی ہیں۔
شام کے بارے میں مغرب اور روس میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے اسی حوالے سے امریکا نے بھی مذاکرات ختم کر دئیے ہیں۔
اس وقت نیٹو اور روس دونوں ہی عالمی پیمانے پر ایٹمی جنگ لڑنے کے قابل ہیں ، دونوں کے ایٹمی ہتھیار بھی ہر طرح کے حملوں کےلیےتیار ہیں۔ آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا نے میزائلوں اور بمباروں پر 1500 سٹریٹجک وار ہیڈ نصب کیے ہوئےہیں۔ دونوں ہی اپنے نیوکلیئر ڈیلیوری سسٹم کو بہتر بنا رہے ہیں اور یہی چیز دونوں کے درمیان جنگ کو روکے ہوئے بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu