بچوں کو ذہانت ماں سے ورثے میں ملتی ہے، باپ سے نہیں۔ ایک نئی سائنسی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:49

بچوں کو  ذہانت ماں سے ورثے میں ملتی ہے، باپ سے نہیں۔ ایک نئی سائنسی تحقیق

اگر آپ بہت ذہین ہیں تو اس میں آپ سے زیادہ کمال آپ کی ماں کا ہے کیونکہ ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق ہماری ذہانت باپ سے زیادہ ماں کی مرہون منت ہے۔ذہانت کےجینز باپ کی بجائے ماں کی طرف سے بچے میں منتقل ہوتے ہیں۔ بچوں میں ذہانت کے جینز ایکس کرومو سومز کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔ عورتوں میں دو ایکس کروموسومز ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک وائی کروموسومز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سائنسدانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ باپ کی طرف سے ذہانت کے جو جینز بچے میں منتقل ہوتے ہیں وہ خود بخود ڈی ایکٹیویٹ ہوجاتے ہیں۔
گلاسکو کی میڈیکل ریسرچ کونسل 1994 سے ہر سال 12686 افراد کے انٹرویو کر رہی ہے۔ اس انٹرویو میں ہر چیز ،جیسے جلد کا رنگ، تعلیم اور معاشرتی مقام سب ، مدنظر رکھی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے مطابق ذہانت کا تعلق ماں کے آئی کیو لیول سے ہے۔لیکن اگر کچھ لوگ آپ کو بے وقوف اور آپ کی ماں کو ذہین سمجھتے ہیں تو بھی حیران نہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق جنیاتی طور پر صرف 40فیصد سے 60 فیصد ذہانت ہی بچے میں منتقل ہوتی ہے جبکہ باقی ذہانت کا انحصار ماحول اور دوسرے عوامل پر ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu