کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے٬طبی ماہرین

پیر 10 اکتوبر 2016 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جاری جدید تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کھیرا بظاہر ایک عام سی سبزی ہے تاہم اس میںانسولین پیدا کرنے کی لئے ضروری ہارمونز بھی پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ کھیرے میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں تھائیامین ٬ نیاسین٬ فولیٹ٬ کیلشیم فولاد٬ وٹامن سی٬ کے٬ میگنیشیئم٬ میگانیز٬ فاسفورس٬ پوٹاشیم٬ سوڈیم٬ جست اور فلورائیڈ وغیرہ شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرا انسانی صحت کیلئے انتہائی اچھی سبزی ہے جو عطیہ خداوندی سے کم نہیں ہے۔ کھیرا تھائیرائیڈ ٬ شوگر٬ بلڈپریشر اور کئی دیگر بیماریوں کا علاج ہے ٬جسے کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu