ڈاکٹروں نے اپنے ہی بال کھانے کی بیماری میں مبتلا عورت کے پیٹ سے بالوں کی گیندنکال لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اکتوبر 2016 23:29

ڈاکٹروں نے ایک عورت کے پیٹ سے بالوں کی گیند نکالی ہے۔ 38سالہ عورت ایک سال سے زیادہ عرصے سے ٹھیک طرح خوراک نہیں کھا پاتی تھی۔ خوراک نہ کھا سکنے کی سب سے بڑی وجہ بالوں کی وہ گیند تھی جو اس کےپیٹ میں موجود تھی۔

(جاری ہے)


سرجنوں نے اس کے پیٹ سے بالوں کی گیند نکالنے کےعلاوہ اس کی آنتوں میں موجود بال بھی نکال لیے۔
برٹش میڈیکل جرنل کے مطابق یہ عورت روپانزل سینڈروم نامی بیماری کا شکار تھی۔ اس بیماری کی شکار خواتین نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے سر کے بال کھینچ کر کھا جاتی ہیں۔
پیٹ میں بال ہونے کے باعث اور ٹھیک طرح سے خوراک نہ کھا نے کی وجہ سے 8 ماہ میں اس عورت کا وزن 15پاؤنڈ کم ہوگیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu