سب سے زیادہ وزنی کدو اگا کر باپ نے اپنے ہی بیٹے کا ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اکتوبر 2016 23:40

سب سے زیادہ وزنی کدو اگا کر باپ نے اپنے ہی بیٹے کا ریکارڈ توڑ دیا

رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص نے 2261.5پاؤنڈ وزنی کدو اگا کر اپنے بیٹے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق رچرڈ ویلس نے 2261.5پاؤنڈ وزنی کدو اگا کر اپنے بیٹے کا پچھلے سال بنایا ہوا شمالی امریکا کے وزنی ترین کدو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

رون ویلس نے 2015 میں 2230پاؤنڈ وزنی کدو اگا کر ریکارڈ بنایا تھا جسے اب اس کے باپ نے توڑ دیا ہے۔
رون ویلس ہی پہلا شخص تھا جس نے 2012 میں1 ٹن سے زیادہ یعنی 2009 پاؤنڈ کا کدو اگا یا تھا۔پچھلے سال رون ویلس نے کہا تھا کہ اس کے بڑے کدو کا راز سخت محنت اور اس کی بنائی ہوئی خصوصی نامیاتی کھاد ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu