خوبصورتی کے لیے لوگ چہرے پر پیشاب بھی لگانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اکتوبر 2016 23:40

خوبصورتی  کے لیے لوگ چہرے پر پیشاب بھی لگانے لگے

آج کل لوگوں میں چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کےلیے ایک انوکھا طریقہ کافی مشہور ہو رہا ہے۔ اس طریقے کو اپنانے والی خواتین کاٹن یا کپڑے کی مدد سے اپنے چہرے پر اپنا ہی پیشاب لگاتی ہے۔اس انوکھے طریقہ علاج کو یوروتھراپی کا نام دیا گیا ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے اُن کی جلد کی بہت سی بیماریاں دور ہوگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ اسے اس کی ماں نے بتایا تھا جو اسے ایک 70سالہ لیب اسسٹنٹ نے بتایا تھا۔

اس طریقہ علاج پر عمل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پیشاب میں شامل یوریا جلد کی کئی بیماریوں کا علاج ہے
ماہرین امراض جلد اس طریقہ علاج کےخلاف ہیں۔نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سجل شاہ کا کہنا ہے کہ پیشاب میں صرف پانی ہوتا ہے ، اس میں بہت کم یوریا ہوتا ہے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیشاب میں صرف 5 فیصد یوریا ہوتا ہے جبکہ سکن کیئر پراڈکٹس میں 10 فیصد اور اس سے بھی زیادہ یوریا ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu