آپ کا کمپیوٹر کی بورڈ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ گندا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 اکتوبر 2016 23:50

آپ کا کمپیوٹر کی بورڈ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ گندا ہے

ایک نئی تحقیق کے مطابق آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی بورڈ ٹوائلٹ سیٹ سے 20ہزار گنا زیادہ گندا ہے۔
تحقیق کے مطابق آفس کے استعمال کی اشیاء میں بیکٹیریا کی کالونیاں اُن چیزوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتیں ہیں جنہیں ہم جراثیم آلود سمجھتے ہیں۔ آفس استعمال کی اشیاء میں سب سے زیادہ بیکٹیریا الیکٹرونک آئی ڈی بیج میں ہوتےہیں۔ اس میں پالتو جانوروں کےکھلونوں سے 243 گنا زیادہ کالونی فارمنگ یونٹ یا سی ایف یو(بیکٹیریا کی پیمائش کی اکائی) ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکٹرونکس آئی ڈی بیج کے بعد کی بورڈ، موبائل فون،کمپیوٹر ، ماؤس اور ٹریک پیڈ وغیرہ میں زیادہ بیکٹیریا پائے جا تے ہیں۔ ان چیزوں پر جو بیکٹیریا پائے گئے ہیں، اُن سے نمونیا بھی ہو سکتا ہے۔
اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ الیکٹرونکس آئی ڈی بیج میں 46لاکھ 20 ہزار کالونی فارمنگ یونٹ فی انچ، کی بورڈ میں 35 لاکھ 43ہزار سی ایف یو فی انچ، فون میں 16لاکھ 82، ماؤس پر 13 لاکھ 70 ہزار 68 اور ٹریک پیڈ پر 810 سی ایف یو فی انچ ہوتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں جانوروں کے کھلونوں پر 19ہزار، ٹوائلٹ سیٹ پر 172، پین پر 51، ٹوائلٹ ہینڈل پر 30 اوررقم پر 5 سی ایف یو فی انچ پائے گئے ہیں۔

آپ کا کمپیوٹر کی بورڈ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ گندا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu