4 کی بجائے6 ٹانگوں والی بھیڑ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 اکتوبر 2016 23:50

4 کی بجائے6 ٹانگوں  والی بھیڑ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

چین میں فلمائی ہوئی ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک بھیڑ کے بچے کو دکھایا گیا ہے، جس کی 4 نہیں 6 ٹانگیں ہیں۔
یہ ویڈیو شانڈونگ صوبے کے شہر جینان میں پچھلے بدھ کو فلمائی تھی تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھیڑکے بچے کی سامنے کی بائیں ٹانگ میں ایک ٹانگ کے ساتھ دو ٹانگیں مزید بھی ہیں۔

(جاری ہے)


اطلاعات کے مطابق اس بھیڑ کے ساتھ مزید 3 بچے اور بھی پیدا ہوئے تھے مگر وہ تینوں مر گئے اور صرف یہ زندہ رہا۔
چینی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوگئی ہے۔ چینی صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر اس بچے کی اس طرح پیدائش کی وجوہات کے اندازے بھی لگارہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ اس بچے کے اس طرح پیدا ہونے کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu