اس حجام کی دوکان پر بچوں سے پیسے نہیں لیےجاتے مگر صرف ایک شرط پر۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 اکتوبر 2016 19:42

اس حجام کی دوکان پر بچوں سے پیسے نہیں لیےجاتے مگر صرف ایک شرط پر۔۔۔

یپسلنتی، مشی گن میں حجام کی ایک دوکان پر بچوں سے بال کاٹنے کے پیسے نہیں لیےجاتے مگر اس کے لیے بچوں کو ایک شرط پورا کرنی پڑتی ہے۔ پیسے بچانے کےلیے بچوں کو بال کٹواتے ہوئے کوئی کہانی یا کتاب اونچی آواز میں سنانی پڑتی ہے۔
حجام ریان گریفن کا کہنا ہے کہ اسے یہ آئیڈیا ہارلم کی ایک دوکان سے آیا اور اب یہ خیال بچوں اور اُن کےو الدین میں کافی مقبول ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

والدین خوش ہوتے ہیں کہ بچے اونچی آواز میں کہانی سنائیں گے اور بچے خوش ہوتے ہیں کہ انہیں 2 ڈالر واپس مل جائیں گے۔
ریان کا کہنا ہے کہ اگر یہ خیال تعلیم کے پھیلانے کےلیے نہیں اپنایا گیا تھا مگر اس کے باوجود اساتذہ اس خیال کو سراہا رہے ہیں۔
ریان کا کہنا ہے کہ اس طرح بچے سکون سے کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں اور پھر ہر طرح کی کتابیں پڑھ لیتے ہیں، پھر وہ بڑے ہونے کے بعد بھی ہمارے ہی پاس آتے ہیں۔ بڑے ہو کر مصنف، صحافی یا وکیل بننے کے بعد وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ فلاں کتاب ہم نے آپ کی وجہ سے پڑھی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu