دونوں ہاتھوں سے معذور ننھی بچی نے خود ہی پاؤں سے کھانا سیکھ لیا

پیر 17 اکتوبر 2016 23:47

دونوں ہاتھوں سے معذور ننھی بچی نے خود ہی پاؤں سے کھانا سیکھ لیا

کسی بھی صحت مند چھوٹے بچے کو کھانا کھلانے کے لیے ماں باپ کو کتنے جتن کرنا پڑتے ہیں ، لاڈ اور نخروں کے باعث بچہ کئی سالوں تک ماں کےہاتھ سے ہی کھانا کھاتا ہے، اگر خود سے کھانا کھائے تو کھانا منہ پر لگا ہوتا ہے یا فرش پر گرا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن اس چھوٹی سی بچی کو ، جو بغیر ہاتھوں کے پیدا ہوئی، خود ہی پاؤں سے کھانا کھاتے دیکھ کر ہزاروں افراد حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں بچی بڑی مہارت سے پاؤں سے چمچ پکڑ کر بڑی احتیاط کے ساتھ کھانا اپنے منہ میں ڈال رہی ہے۔واسیلینا نام کی اس بچی کی ویڈیو کو اب تک 46 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔
واسیلینا کی ماں المیرا کنوٹزن کا تعلق روس سے ہے۔ المیرا نے ہی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ واسیلینا کے چاہنے والوں کےلیے۔
اس متاثر کن ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے کمنٹ میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کیا کچھ نعمتیں عطا کی ہوئی ہیں اور وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کےلیے مرے جاتے ہیں۔

دونوں ہاتھوں سے معذور ننھی بچی نے خود ہی پاؤں سے کھانا سیکھ لیا

Browse Latest Weird News in Urdu