97 بیویاں رکھنے والا نائیجیرین باشندہ مزید شادیاں کرنے کے لیے پُر اُمید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اکتوبر 2016 16:51

97 بیویاں رکھنے والا نائیجیرین  باشندہ مزید شادیاں کرنے کے لیے پُر اُمید

نائیجیریا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2016ء): آپ نے زائد بچوں کے خواہشمند افراد اور 10 سے زائد بچوں کے والدین کو تو خوب دیکھا ہو گا جن کی اولاد کی چاہ کبھی ختم ہی نہیں ہوتی ، کسی شخص کا 100 بچوں کا والد بننے کا خواب ہے تو کوئی ایک سے زائد شادیاں کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ لیکن نائیجیریا کا ایک باشندہ ایسا بھی ہے جس نے نہ صرف خواہش کی ہے بلکہ اس خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 97 بیویاں رکھنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔

یہی نہیں 97 بیویاں رکھنے کے باجود بھی اس شخص کی مزید شادی کرنے کی خواہش ہے اور وہ اس کے لیے خاصا پُر اُمید بھی ہے۔ محمد بیلو ابوبکر نامی 92 سالہ یہ شخص نائیجیریا کا مشہور ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے جس کی وجہ بلا شُبہ اس کی حیرت انگیز تعداد میں کی گئی شادیاں ہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابوبکر نے کہا کہ پیارے! میں زندہ ہوں اور کافی پُر جوش بھی ہوں۔

ابوبکر نے بتایا کہ اس کے 185 سے زائد بچے ہیں۔ ابوبکر کا کہنا تھا کہ میری 97 بیویاں ہیں لیکن میں ابھی اور شادیاں کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں بیلو نے بتایا کہ میں مرتے دم تک شادیاں کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری 97 بیویوں کی خبر پر مجھ پر تنقید کرنے والوں کو چاہئیے کہ وہ ایسا کرنا بند کردیں کیونکہ مجھے برا بھلا کہنے سے ان کی حسد صاف جھلکتی ہے اور وہ ایسا کر کے ظاہر کر رہے ہیں کہ خدا میرے لیے جو کچھ کر رہا ہے یا جو کچھ وہ میرے لیے کر چکا ہے وہ اس سے حسد کرتے ہیں۔

بیلا نے 107 عورتوں سے شادی کی جن میں سے 10 کو طلاق دیدی تھی۔ بیلا نے پہلی مرتبہ 2008ء میں صحافیوں کی توجہ حاصل کی تھی جس کے بعد 2012ء میں بیلا کے وفات پانے کی خبریں بھی شائع ہوئیں تاہم اپنے ایک انٹرویومیں بیلا نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu