ویٹریس نے 4دن سے باتھ ٹب میں پھنسی بوڑھی خاتون کو بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اکتوبر 2016 04:37

ویٹریس نے 4دن سے باتھ ٹب میں پھنسی بوڑھی خاتون کو بچا لیا

ایسکس، برطانیہ۔ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹریس نے 4دن سے باتھ ٹب میں پھنسی بوڑھی خاتون کو بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک کیفے میں کام کرنے والی ویٹرس سونیا کونگریو نے جب دیکھا کہ اس کی مستقل 86سالہ گاہک ریسٹورنٹ نہیں آ رہی تو وہ پریشان ہوگئی۔مین نام کی بوڑھی خاتون جب چار دن تک ریسٹورنٹ نہیں آئی تو سونیا نے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔

سونیا کو مین کے گھر کا پتہ معلوم تھا۔ سونیا نےپولیس کو فون کیااور اُن سے مین کے گھر جانے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

پولیس جب بوڑھی خاتون مین کے گھر پہنچی تو وہ باتھ ٹب میں بیٹھے مدد کے لیے چلا رہی تھی۔
مین نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھٹنے کے بل بیٹھ کر اٹھنا چاہتی تھی مگر باتھ ٹب میں پھنس گئی۔ مین کا کہنا تھا کہ اس نے بڑی مشکل سے خود کو پرسکون رکھا۔ زندہ رہنے کےلیے وہ باتھ ٹب میں بار بار گرم پانی بھرتی رہی، ٹب سے ہی پانی پیتی رہی۔ پانی نکال کر خود کو باتھ روب اور تولیوں سے ڈھانپتی رہی۔
سونیا نے بتایا کہ مین نے اسے اپنے گھر کی چابی دے دی ہے۔ سونیا کا ارادہ ہے کہ مین کو ایک موبائل فون دلوا دے تاکہ وہ اس کی خیریت دریافت کرتی رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu