چینی شخص نے واٹر جیٹ پیک سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ الٹی قلابازیوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اکتوبر 2016 23:32

چینی شخص نے واٹر جیٹ پیک سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ الٹی قلابازیوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

شیان، چین۔ ایک چینی شخص نے واٹر جیٹ پیک کے ساتھ ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ الٹی قلابازیوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیاہے۔
لیو ہی نے پانی کے پریشر سے چلنے والے جیٹ پیک سے باہی جھیل شیان میں ایک منٹ میں 29 الٹی قلابازیاں لگا کر اپنا ہی 27قلابازیوں کا ریکار ڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)


ورلڈ ریکارڈ بنانے کے دوران لیو نے ایک منٹ میں 33قلابازیاں لگائی تاہم اُن میں سے 29 ہی مکمل 360 ڈگری دائرے میں تھیں اور ورلڈ ریکارڈ کےلیے بالکل دائر ے میں ہی قلابازی لگانی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu