شوہر نے بیوی کو پہلی بار بغیر میک اپ کے دیکھا اور فوراً ہی طلاق دے دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اکتوبر 2016 23:32

شوہر نے بیوی کو پہلی بار بغیر میک اپ کے دیکھا اور فوراً ہی طلاق دے دی

ایک آدمی نے پہلی بار اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھا تو اسے فوراً ہی طلاق دےدی۔ مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑاشارجہ کے ال ممزار ساحل پر تیراکی کےلیے گیا۔ بیوی جب سمندر سے باہر نکلی تو اس کا میک اپ دھل چکا ہے۔ بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اس کا شوہر اسے پہچان بھی نہیں سکا۔

(جاری ہے)


گلف نیوز کےمطابق شوہر کو جب پتا چلا کہ اس کی بیوی نہ صرف بہت سا میک اپ تھوپ کر رکھتی تھی بلکہ اس نے کاسمیٹک سرجری بھی کرائی ہوئی تھی،نقلی پلکیں اور آنکھوں کا رنگ بدلنے کےلیے لینز بھی لگائے ہوئے تھے تواسے احساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔


ڈاکٹر عبدالعزیز ، جو ماہر نفسیات ہیں، بیوی سے ملے تو اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے فوراً طلاق دے دی تھی اور اس سے دوبارہ ملنے سے بھی انکار کر دیاتھا۔
ڈاکٹر عبدالعزیز نے رازداری کی وجہ سے اس عورت کا نام نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu