دنیا کی سب سے موٹی عورت گزشتہ 25سالوں سے گھر سے باہر نہیں نکلی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اکتوبر 2016 23:23

دنیا کی سب سے موٹی عورت  گزشتہ 25سالوں سے گھر سے باہر نہیں نکلی

500 کلوگرام وزنی 36سالہ مصری عورت کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے موٹی عورت ہے۔
ایمان احمد عبدالعطی کا تعلق اسکندریہ ، مصر سے ہے اور وہ موٹاپے کی وجہ سے 25سال یعنی 11 سال کی عمر سے لیکر اب تک گھر سےباہر نہیں نکلی۔11سال کی عمر میں ہی اس کا وزن بڑھنا شروع ہوا تھا۔اس کے بعد سے اس کے علاج کی کوششیں کی گئیں مگر سب بے سود ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)


ایمان اس وقت خاندانی گھر میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ایمان کو باتھ روم جانے کے لیے بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وہ خود سے چل بھی نہیں سکتی۔
ایمان جب پیدا ہوئی تو اس کا وزن 5 کلوگرام تھا۔اسے elephantiasis تشخیص کیا گیا۔ اس بیماری میں انفیکشن کے باعث ہاتھ اوردوسرے اعضا سوج جاتے ہیں۔
اگر ایمرجنسی سرجری کےلیے ایمان کو قاہرہ کے ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو وہ جان سے بھی جا سکتی ہے۔ اپنی اسی بیماری کے باعث ایمان کبھی سکول بھی نہ جا سکی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu