برگر اور چپس ٹھنڈے نہ ہو جائیں۔ ایک شخص نے 129 میل فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار سے گاڑی دوڑا لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اکتوبر 2016 23:23

برگر اور چپس ٹھنڈے نہ ہو جائیں۔ ایک شخص نے 129 میل فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار سے گاڑی دوڑا لی

کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ ٹھنڈا برگر یا چپس کھائے۔ مگر گرما گرم کھانے کےلیے کوئی اس نوجوان کی طرح حد سےنہیں گزرتا۔
لی روتھر فورڈ کو فروری میں پولیس نے بلیتھ، نارتھ ہمبرلینڈ میں ڈرائیو تھر و سے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے 32 سالہ لی کو اس کی تبدیل شدہ رینالٹ کلیو میں اوور سپیڈنگ کی وجہ سے گرفتار کیا۔وہ 129میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہاتھا۔

(جاری ہے)

جب اس سے پوچھا گیا کہ اس کے اتنی تیز گاڑی چلانے کی کیا وجہ ہے تو اس نے بتایا کہ وہ گرما گرم برگر اور چپس کھانا چاہتا تھا، جو اس نے کچھ دیر پہلے میکڈونلڈ سے خریدے تھے۔
عدالت نے اسے 20 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسے حکم دیا گیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ ٹسٹ پاس کرے۔لی کو 1120 پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu