چھوٹی سی مکڑی نے پورا چوہا ہی اٹھا لیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اکتوبر 2016 23:23

چھوٹی سی مکڑی نے پورا چوہا ہی اٹھا لیا۔ ویڈیو وائرل

کوپابیلا، کوئنزلیند، آسٹریلیا سے تعلق رکھنےو الے جیسن ووماس کو جب اس کےہمسائے نے اپنے کچن میں کچھ دکھانے کے لیے بلایا تو وہ وہاں ایک مکڑی کو مردہ چوہے سمیت فرار ہوتا دیکھ کر حیران رہ گیا۔

(جاری ہے)

جیسن نے مکڑی کےفرار ہونے کی ویڈیو بنائی اور اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دی۔
جیسن کا کہنا ہےکہ اس نے اور اس کےہمسائے نے اس مکڑی کو ہرمی کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اس مکڑی کو مارنے کی بجائے چوہے سمیت جانے کا موقع دیا۔اس ویڈیو کو اب تک 12 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زیادہ بار شیئر ہوچکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu