سکول نہ جانے والی بچی کو ماں نے زنجیر کے ساتھ کھمبے سے باندھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:52

سکول نہ جانے والی بچی کو ماں  نے  زنجیر کے ساتھ کھمبے سے باندھ دیا

لوگ انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک تصویر کو دکھ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں ایک لڑکی کو زنجیر کے ذریعے کھمبے کے ساتھ بندھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی کی پنڈلی پر زنجیر کے ساتھ تالا بھی لگا ہوا ہے۔
8سالہ اس لڑکی کو کوالالمپور کی ایک کارپارکنگ میں باندھنے والی کوئی اور نہیں اس کی اپنی ماں تھی۔

(جاری ہے)

تصویر میں پریشان لڑکی کو ایک ہاتھ سے اپنا منہ چھپائے دکھایا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہےکہ وہ ایک گھنٹے سے زائد تک اس کھمبے کے ساتھ بندھی رہی تھی۔بچی کی چیخوں سے خوفزدہ ہمسایوں نے فون کر کے پولیس کو بلایا ، جس نے ایک گھنٹےبعد آکر بچی کو زنجیر سے آزاد کیا۔بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ منڈارین کی کلاس لینے نہیں گئی تھی تو اس کی ماں نے اسے کھمبے سے باندھ دیا۔ پولیس بچی کی ماں کو تفتیش کے لیے اپنے ساتھ بھی لے گئی مگر بعد میں اسے چھوڑ دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu