سب سے لمبی داڑھی والے برطانوی کودو فٹ سے زیادہ داڑھی بڑھانے میں 6 سال لگے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اکتوبر 2016 23:43

سب سے لمبی داڑھی والے برطانوی کودو فٹ سے زیادہ  داڑھی بڑھانے میں 6 سال لگے

لیور پول میں ہونے والی برطانوی داڑھی اور مونچھیں چیمپئن شپ میں مائیکل لیگی نے برطانیہ میں سب سے بڑی داڑھی رکھنے والے شخص کا اعزاز برقرار رکھاہے۔
کمبر ورتھ، روتھر ہام سے تعلق رکھنے والی فیکٹری ورکر مائیکل نے 6سال پہلے اپنی داڑھی بڑھانے کا آغاز کیا۔اب اس کی داڑھی 27انچ کی ہے۔
دوبچوں کے باپ مائیکل کا کہنا ہے کہ جب اسے باہر جانا ہوتا ہے تو وہ تیاری میں اپنی بیوی سے زیادہ وقت لگاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ باہر جانے سے پہلے اپنی داڑھی دھوتا ہے، سکھاتا ہے اور اس میں تیل لگاتا ہے۔
یارکشائر میں ہونے والی داڑھی چمپئن شپ تو وہ کئی بار جیت چکا ہے، برطانیہ میں سب سے بڑی داڑھی رکھنے کا ریکارڈ اس نے پہلی بار 2014 میں بنایا تھا۔عالمی چیمپئن شپ میں اس کا نمبر ساتواں تھا۔
مائیکل کا کہنا ہے کہ اس نے دوستو ں کے ساتھ شرط کی وجہ سے داڑھی رکھنی شروع کی۔ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ شرط لگائی تھی کہ کون شیو کے بغیر اپنی داڑھی کو زیادہ سے زیادہ بڑھنے دیتا ہے، جلد ہی اس کے تمام دوستوں نے شیو کر لی اور اس کی داڑھی آج تک بڑھ رہی ہے۔

سب سے لمبی داڑھی والے برطانوی کودو فٹ سے زیادہ  داڑھی بڑھانے میں 6 سال ..

Browse Latest Weird News in Urdu