نوجوان نے اپنا نام آئی فون 7 رکھ لیا۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:57

نوجوان نے اپنا نام آئی فون 7 رکھ لیا۔ دلچسپ وجہ

یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نےا پنا نام آئی فون 7 رکھ لیا ہے۔ سابقہ مسٹر اولیشنڈر ٹورین نے اپنا نام بدل کر آئی فون سم(iPhone Sim) رکھ لیاہے۔ سم کا مطلب یوکرینی زبان میں 7 ہوتا ہے۔
یوکرین میں جب ایپل کے مقامی سٹور نےا علان کیا کہ وہ سب سے پہلے اپنا نام آئی فون 7 رکھنے والوں کو مفت آئی فون 7 دے گاتو مسٹر آئی فون سم نے فوراً ہی اپنا نام تبدیل کر لیا۔

(جاری ہے)


یاد رہے یوکرین میں آئی فون 7 کی قیمت 850 ڈالر ہے جبکہ مسٹر آئی فون سم نے نام کی تبدیلی پر صرف 2ڈالر خرچ کر کے آئی فون 7 حاصل کر لیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر وہ اپنا نام آئی فون 6 سے تبدیل کرتے تو سننے میں اتنا اچھا نہ لگتا۔ گوگل ٹرانسلیٹ کے مطابق یوکرینی زبان میں 6 کے لیے shist استعمال کیا جاتا ہے جو یقیناً سننے والوں کو shitسنائی دیتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu