عورتوں کو متاثر کرنے کے لیے پانڈا سے پنگا لینے والے کو منہ کی کھانی پڑی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 اکتوبر 2016 23:51

عورتوں کو متاثر کرنے کے لیے پانڈا سے پنگا لینے والے کو منہ کی کھانی پڑی

نانچانگ، چین کے ایک چڑیا گھر میں پانڈا اپنے پنجرے میں گھسنے والے ایک شخص سے تقریباً 5 منٹ تک کُشتی لڑتا رہا۔
جیانگشی صوبے میں نانچانگ چڑیا گھر میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کے مطابق چن نام کا ایک شخص پانڈا کے پنجرے میں گھس گیا۔چن نے سوئے ہوئے میلنگ نام کے 12سالہ پانڈا کےپاس جا کر اسے ہاتھ لگایا ا تو وہ ایک د م جا گ گیا۔

(جاری ہے)

میلنگ جیسے ہی جاگا اس نے اپنے گھر میں گھسنے والے ”چور“ سے لڑنا شروع کردیا۔

چند منٹوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی فتح واضح طور پر میلنگ کے نام رہی ۔
بعد میں چن نے چڑیا گھر کے عملے کو بتایا کہ وہ تو اپنے ساتھ چڑیا گھر آنے والی دو خواتین کو متاثر کرنے کےلیے پنجرے میں گھساتھا۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی ہو گی یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu