جارجیا کا نوجوان کومے سے جاگا تو فرفر ہسپانوی بولنےلگا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 اکتوبر 2016 23:51

جارجیا کا نوجوان کومے سے جاگا تو فرفر ہسپانوی بولنےلگا

جارجیا کا ایک نوجوان فٹبال کھیلتے ہوئے دماغی چوٹ لگنے سے کوما میں چلا گیا۔ جب وہ دوبارہ جاگا تو ہسپانوی زبان بولنے لگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان نے اس سے پہلے کبھی ہسپانوی زبان نہیں بولی تھی۔
16سالہ ریوبن فٹ ٹیم میں بطور گول کیپر کھیلتا ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ ایک میچ کے دوران اس کے سر پر چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ تین دن تک کومے میں پڑا رہا۔ جب وہ کومے سے جاگا تو انگریزی کی بجائے ہسپانوی زبان بولنے لگا۔ریوبن نے اس سےپہلے کبھی بھی اس زبان میں بات نہیں کی تھی۔
کہا جا رہا ہے کہ ریوبن کے کچھ دوست ہسپانوی بولتے ہونگے، جس سے وہ اس زبان سے روشناس ہوا۔ زبان کی یہ تبدیلی زیادہ مدت کےلیے بھی ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے اب ریوبن کو ہیلمٹ پہن کر فٹ بال کھیلنے کا کہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu