53 سالہ خاتون 50 سالوں سے اپنی سالگرہ غلط دن پر منا رہی ہے۔ اب وہ ہر سال 3 سالگرہ منائے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 نومبر 2016 23:30

53 سالہ خاتون 50 سالوں سے اپنی سالگرہ غلط دن پر منا رہی ہے۔ اب وہ  ہر سال 3 سالگرہ منائے گی

ایک عورت کو جب معلوم ہوا کہ وہ 50سالوں سے اپنی سالگرہ غلط دن پر منا رہی تھی وہ مزید کنفیوژ ہوگی۔
53سالہ سیندرا بلیک مین کا خیال تھا کہ وہ 10 نومبر کو پیدا ہوئی تھی مگر جب اس نے اپنے پیدائش کے سرٹیفیکیٹ پر دیکھا کہ اس کی تاریخ پیدائش 11 نومبر ہے تو وہ سال میں دو سالگرہ منانے لگی۔ اب اس نے اپنے سکول کا خط دیکھا تو اس میں اس کی تاریخ پیدائش 12 نومبر ہے۔

اس پر سیندرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب وہ اپنی سالگرہ ان تینوں دنوں میں منائے گی۔

(جاری ہے)


سیندرا کا کہنا ہے کہ اس کی ماں بھی 16سالوں تک اپنی سالگرہ غلط دن پر مناتی رہی ۔سیندرا کی نانی کے بہت سے بچے تھے، اس وجہ سے اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش ہی بھول گئی تھی۔ سیندرا کی ماں کی اصل تاریخ پیدائش اس تاریخ سے ایک ہفتہ بعد تھی، جس پر وہ اپنی سالگرہ مناتی تھی۔
6بچوں کی ماں سیندرا کا کہنا ہے کہ میں 2 سالگرہ منانے کی عادی تو ہو چکی تھی مگر جب معلوم ہوا کہ یہ تین ہیں تو میرا حیران رہ گئی۔
سیندرا کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بنک اکاؤنٹ، اپنے بچوں کے پیدائش کے سرٹیفیکیٹ اور دیگر تمام ضروری کاغذات پر اپنی تاریخ پیدائش درست کرانی ہوگی اور نہ جانے اس پر کتنا خرچ آئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu